پیرس اولمپک میں دو برانز میڈلز جیتنے والی منو بھاکر نے کھیل سے دوری اختیار کرلی

22 سالہ منو بھاکر مشقوں کے دوران پستول کا دستہ لگنے سے ہاتھ زخمی کروا بیٹھی تھیں


Sports Reporter August 16, 2024
فوٹو- فائل

پیرس گیمز2024 میں دو اولمپک برانز میڈلز جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون شوٹر منو بھاکرنے کھیل سے تین ماہ کے لیے دوری اختیار کرلی۔

ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ منو بھاکر مشقوں کے دوران پستول کا دستہ لگنے سے ہاتھ زخمی کروا بیٹھی تھیں،اب آرام کی غرض سے وہ اگلے تین مہینے تک شوٹنگ رینج سے دور رہیں گی۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپک کے دوسرے ہی دن منو بھاکر نے خواتین کے 10 میٹر ائیر پسٹل کے سنگلز ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا، بعدازاں وہ سربجوت کی موجودگی میں 10 میٹر ائیر پسٹل مکسڈ ایونٹ میں بھی برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں