اولمپیئن ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں پروقار تقریب

آرمی چیف نے ارشد ندیم کی کامیابی کو قومی فخر قرار دیا


خالد محمود August 16, 2024
فوٹو آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ایسی منزل صرف سخت محنت اور عزم سے ہی حاصل ہوسکتی ہے، ارشد ندیم اپنی کامیابی پر پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ آرمی چیف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں تقریب منعقد کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں 1984 کی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بھی شریک ہوئے، تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم، سٹریٹ فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی، اس کے علاوہ تقریب میں آرمی پولو ٹیم، نابینا افراد کی کرکٹ ٹیم، وومن گول بال ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل تھے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے انفرادی مقابلہ اور اولمپک ریکارڈ بنانے پر بھی ارشد ندیم کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: گورنر سندھ کا ارشد ندیم کیلئے 20 لاکھ روپے، پلاٹ اور اہل خانہ کو آئی فون کا تحفہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ارشد کے عزم، لگن اور بہترین نتائج کے حصول کی کوششوں کو سراہا اور ارشد ندیم کی شروع سے عظیم کامیابی تک کے جدوجہد کی بھی تعریف کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ایسی منزل صرف سخت محنت اور عزم سے ہی حاصل ہوسکتی ہے، ارشد ندیم اپنی کامیابی پر پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ نوجوانوں کے قیمتی اثاثوں کو بااختیار بنانے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے، ملک کی خوشحالی کیلئے نوجوانوں کی شمولیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: مولانا طارق جمیل سے ارشد ندیم کی ملاقات؛ 5 لاکھ روپے انعام

ارشد ندیم نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں آگے بڑھنے کی بہت صلاحیت موجود ہے، چیلنجز پر محنت اور مثبت سوچ پر قابو پاکر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

جہانگیر خان، اصلاح الدین، شہباز سینئر، سہیل عباس، محمد آصف اور اعصام الحق نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

اس تقریب میں ارشد ندیم کے قریبی رشتہ دار، ساتھی اور کوچز بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں