کراچی یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ کرنیوالے 35 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک ایم جی فائیو رائفل سمیت مختلف لائسنس یافتہ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج


Sajid Rauf August 14, 2024
فوٹو: فائل

پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث 35 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے شہر بھر سے یوم آزادی پر فائرنگ کرنے والے 35 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ضلع وسطی سے 14 ملزمان کو ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں رضا احمد ولد شبیر احمد، ذوالقرنین ولد ذوالفقار، محمد احسن قریشی ولد محمد عبدالرحمن قریشی، ابوبکر ولد محمد شریف، عارف علی ولد سونو خان، ارشاد بھٹو ولد نثار بھٹو ،محمد شاہد ولد شبیر احمد، ناصر ولد ناظم، حماد علی ولد ناصر علی ، محمد مستقیم ولد انور حسین، شہاب الرحمن ولد حبیب الرحمن، عبیداللہ ولد محمد اور ملزم مقبول و دیگر شامل ہیں۔

ملزمان کو خواجہ اجمیر نگری، نیو کراچی، سرسید، سپر مارکیٹ، حیدری مارکیٹ، ناظم آباد، شریف آباد، پاپوشنگر، جوہر آباد اور گلبہار تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک ایم جی فائیو رائفل سمیت مختلف لائسنس یافتہ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں