وزیراعظم کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے پرتکلف ظہرانے کی تیاریاں
ظہرانے کا اہتمام مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں کل اتوار کو کیا جائے گا، ذرائع
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کل ہوگی۔
مسلم لیگ (ن) ذرائع کے مطابق تقریب کا اہتمام ماڈل ٹاؤن مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں کیا جائے گا، ارشد ندیم کے لیے پُر تکلف ظہرانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کی جانب سے ظہرانہ میں ارشد ندیم کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے، تقریب میں وفاقی وزراء اور چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود بھی شریک ہوں گے۔
قوم کے ہیرو پیرس اولمپکس میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم ہفتہ کی شب پاکستان واپس پہنچیں گے، وطن واپسی پر انکے والہانہ استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔