فخر پاکستان ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری شاندار استقبال کی تیاریاں

ارشد ندیم نے قوم کو بڑی خوشی دی ہے ان کا استقبال بھی تاریخی ہوگا، چیئر مین ساوتھ ایشین اتھلیٹکس


Mian Asghar Saleemi August 10, 2024
فوٹو- فائل

پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے اتھلیٹکس ہیرو ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کر دیا گیا، ارشد ندیم چیئر مین ساوتھ ایشین اتھلیٹکس میجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی کے ہمراہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو استنبول سے لاہور پہنچیں گے۔

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے فخر پاکستان کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

وطن واپسی پر ارشد ندیم کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ بھی ان کے ہمراہ وطن پہنچیں گے۔

سپورٹس بورڈ پنجاب بھی قومی ہیرو کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔

محمد اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے قوم کو بڑی خوشی دی ہے ان کا استقبال بھی تاریخی ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گولڈ میڈل جیت کر قوم سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں