سابق وزیراعظم نواز شریف کو مری میں مداحوں نے روک لیا تصاویر بنوائیں

مسلم لیگ ن کے متوالے نے نواز شریف سے اچانک ملاقات کو معجزہ قرار دے دیا


ندیم چوہدری August 08, 2024
فوٹو: ویڈیو گریب

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو مری میں انکی مداح فیملی نے روک لیا اور تصاویر بنوائیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی مداح فیملی نے مری میں بارش کے دوران گاڑی روکنے کی درخواست کی جس پر نواز شریف کی ہدایت پر ان کی گاڑی روک دی گئی۔

بچوں سمیت فیملی کے تمام اراکین نے گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر براجمان نواز شریف کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

مسلم لیگ ن کے متوالے نے نواز شریف سے اچانک ملاقات اور ان کے ساتھ تصاویر کھنچوانے کو معجزہ قرار دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں