ایف بی آر نے ٹیکس کی شرح کا ٹیبل جاری کر دیا ٹیکس کی یکمشت ادائیگی پر 25 فیصد ڈسکاونٹ

اگر ٹیکس زیادہ لگایا گیاہےتو تاجر ریجنل ٹیکس آفس میں اعتراضات جمع کروا سکتے ہیں، چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست اسکیم


Business Reporter August 05, 2024
فوٹو- فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نےتاجر دوست اسکیم کےتحت تاجروں پر قابل ایڈجسٹ ایڈوانس ٹیکس کی شرح کاٹیبل جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق 78 فیصد علاقوں میں 5ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تاجر دوست اسکیم کے تحت 14 فیصد علاقوں میں 10ہزار، 5 فیصد علاقوں میں 20 ہزار، 2 فیصد علاقوں میں 30 ہزار، 0.6 فیصد علاقوں میں 45 ہزار اور 0.32 فیصد علاقوں میں 60 ہزار روپے ماہانہ قابل ایڈجسٹ ایڈوانس ٹیکس لگایا گیا ہے۔

تاجر دوست اسکیم کے تحت یکمشت ٹیکس ادائیگی پر 25 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیا جائے گا۔

اس ضمن میں چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست اسکیم محمد نعیم میر کاکہنا ہے کہ جن علاقوں میں تاجر نمائندوں کو لگتا ھے کہ زیادہ ٹیکس لگایا گیا انہیں ریجنل ٹیکس آفس میں اپنے اعتراضات جمع کروانے کا آپشن بھی دیا گیا ھے۔

اس لئے تاجر حضرات ایڈوانس ٹیکس ٹیبل پر اپنے اعتراضات لازمی ریجنل ٹیکس کے دفاتر میں تحریری صورت میں جمع کروائیں اور وصولی کی تحریری سلپ حاصل کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں