الیکشن کمیشن نے مزید 93 اراکین اسمبلی کو پی ٹی آئی کا تسلیم کرلیا

پنجاب سے 29، خیبر پختونخوا سے 58 اور سندھ اسمبلی سے 6 ارکان کو تحریک انصاف کا شمار کیا گیا ہے، نوٹی فکیشن


آمنہ علی July 29, 2024
(فوٹو: فائل)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کی روشنی میں پنجاب اور پختونخوا اسمبلی کے مزید 93 اراکین کو تحریک انصاف کا تسلیم کرلیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب سے سنی اتحاد کونسل کے 29 اور پختونخوا اسمبلی کے 58 اور سندھ اسمبلی کے 6 ارکان کو تحریک انصاف کا قرار دے دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق جمع کرائی گئی ترجیحی فہرست سامنے آگئی

الیکشن کمیشن نے 93 ارکان کو تحریک انصاف کا تسلیم کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں