افغان شہریوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتار

ملزمان اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ہیں، دیگر کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، ترجمان ایف آئی اے


Saleh Mughal July 24, 2024
(فوٹو : فائل)

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے پشاور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا جن کی شناخت رحمت اللہ، طارق جاوید اور ابوبکر کے ناموں سے ہوئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ فراہم کرنے میں ملوث تھے اور بھاری رقوم کے عوض غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ بنا کردیتے تھے۔

ایف آئی اے کے طمابق گرفتار ملزمان اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ہیں، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |