پیرس اولمپک گیمز 2024 فٹبال ایونٹ کا کل آغاز افتتاحی تقریب جمعے کو سجے گی

شیڈول کے مطابق 33 ویں اولمپک گیمز کا آغاز مینز فٹبال ٹورنامنٹ سے ہوگا


Express News July 23, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

پیرس اولمپک گیمز 2024 کا باقاعدہ آغاز جمعے کو ہوگا تاہم کھیلوں کے مقابلے 2 روز قبل بدھ سے ہی شروع ہو جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق 33 ویں اولمپک گیمز کا آغاز مینز فٹبال ٹورنامنٹ سے ہوگا، بدھ کی دوپہر بیک وقت 2 میچز کھیلے جائیں گے، گروپ بی میں ارجنٹائن کا مقابلہ ماریشس سے ہوگا ، پہلی بار اولمپک میں شرکت کرنے والے ملک ازبکستان کی ٹیم گروپ 'سی' میں اسپین کے خلاف میدان میں اترے گی۔

گروپ بی میں عراق کا یوکرین، گروپ اے میں فرانس کا امریکا جبکہ گروپ ڈی میں مالی کا اسرائیل سے میچ ہوگا،بدھ ہی کے دن رگبی مقابلوں کا بھی آغاز ہوجائے گا ، جمعرات کو ہینڈ بال، آرچری، رگبی اور فٹبال میچز کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپک، کھیلوں کے مقابلے اففتاح سے قبل بدھ کو شروع ہو جائیں گے

جمعے کو پیرس افتتاحی تقریب کے بعد اگلے دن دیگر کھیلوں کا آغاز ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں