آسٹریلیا کے اولمپئن کی موت آئی او سی سوگ میں مبتلا

آنجہانی نے بطور ایتھیلٹ میلبورن اولمپکس 1956 میں ٹیم ریلے میں سلور میڈل جیتا


Express News July 22, 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

پیرس اولمپکس کے آغاز سے چند روز قبل انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اعزازی رکن آسٹریلیا کے 90 سالہ اولمپئن کیون گوسپر کی موت پر سوگ میں مبتلا ہو گئی۔

صدر تھامس باخ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں تک خدمات انجام دینے والے کیون گوسپراولمپک تحریک میں بااثر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپک گیمز کھانوں کا بھی سب سے بڑا میلہ قرار

آنجہانی نے بطور ایتھیلٹ میلبورن اولمپکس 1956 میں ٹیم ریلے میں سلور میڈل جیتا ، وہ اگلے روم اولمپکس1960 میں بھی شریک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں