ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئین شپ پاکستان نے کیویز کو بھی روند ڈالا

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی 0-3 سے کامیابی


Sports Reporter July 20, 2024
نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی 0-3 سے کامیابی (فوٹو: فائل)

امریکا میں جاری ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئین شپ کے ٹیم میں پاکستان نے دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ہیوسٹن میں جاری ایونٹ کے گروپ سی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مقابل تھیں، جہاں قومی ٹیم نے کیویز پر 0-3 سے غلبہ پایا۔

پاکستان کے عبداللہ نواز نے چارلی کو 04-11، 04-11 اور 08-11 سے، حمزہ خان نے فریڈی جمیسن کے خلاف 03-11، 03-11 اور 11-6 سے جبکہ محمد احمد نے کرسٹوفر کو 02-11، 04-11 اور 05-11 سے زیر کیا۔

اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے جرمن ٹیم کو 1-2 سے ہرایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں