سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد اَپلوڈ کرنے پر فائرنگ تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی

دونوں فریقین نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف مضحکہ خیز مواد شیئر کیا تھا، پولیس


Crime Reporter July 19, 2024
(فوٹو : ایکسپریس)

پشاور میں سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے رشید گڑھی میں پیش آیا جہاں دو فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی نتیجے میں پانچ افراد زخمی اور تین جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد شیئر کرنے پر پیش آیا، دونوں فریقین نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف مضحکہ خیز مواد شیئر کیا تھا،

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |