پی سی بی نے ٹونی ہیمنگ کو ہیڈ کیوریٹر مقرر کردیا

بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف 5ٹیسٹ میچز کے لیے پچز تیار کریں گے


Sports Desk July 16, 2024
فوٹو : پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹونی ہیمنگ کو 2 سالہ معاہدے کے تحت ہیڈ کیوریٹر مقرر کر دیا، ویسٹرن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹونی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے بدھ کو لاہور پہنچیں گے۔

ہیڈ کیوریٹر بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے 5 ٹیسٹ میچز کے لیے پچز تیار کریں گے، بنگلہ دیش کے خلاف اگست اور ستمبر میں 2 ٹیسٹ جبکہ انگلینڈ کے خلاف اکتوبر میں 3 ٹیسٹ کی سیریز کھیلی جائے گی۔

ٹونی ہیمنگ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی پچز کی تیاریوں کی بھی نگرانی کریں گے۔

ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ تقریباً 4دہائیوں کے تجربے کے ساتھ انتہائی قابل احترام کیوریٹر ہیں۔ انھوں نے آسٹریلیا کے مختلف مشہور گراؤنڈز بشمول میلبورن، پرتھ اور تسمانیہ کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک میں بھی کام کیا ہے۔

وہ دبئی میں 2007 سے 2017 تک آئی سی سی کے ہیڈ کیوریٹر رہے، اس دوران انھوں نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پچ تیار ہونے کی بھی نگرانی کی تھی، وہ 2009 اور 2019 کے درمیان پاکستان کے ہوم وینیوز میں سے ایک تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |