اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ روکنے کیلیے خصوصی چیک پوسٹوں کی مدت میں اضافہ

اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلیے خصوصی چیک پوسٹوں کی مدت میں 31 دسمبر تک توسیع


Ehtisham Mufti July 15, 2024
فوٹو فائل

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلیے خصوصی چیک پوسٹوں کی مدت میں 31 دسمبر تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے بنائی گئیخصوصی چیک پوسٹوں کی مدت میں 31دسمبر تک توسیع دیدی۔

ایف بی ار نے فیصلے پر عملدرآمد کیلیے کسٹمز کے تمام چیف کلیکٹرز اور ڈی جی انٹیلیجنس کو ہدایات جاری کردیں جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بین الصوبائی مشترکہ چیک پوسٹس اور مشترکہ چیک پوسٹس کام کریں گی۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتوں، ایف بی آر، اے این ایف اور سی اے ایف کے اہلکار چیک پوسثوں پر تعینات ہوں گے، چیک پوسٹیں ملک میں آٹا، گندم، چینی اور یوریا کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کو روکیں گے۔

بلوچستان میں 19، کے پی میں 12، پنجاب میں13 اور سندھ میں10 چیک پوسٹس بدستور امور انجام دیتی رہیں گی جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈی جی خان میں چار چار اور میانوالی، واشک، حب میں تین تین جبکہ کوئٹہ اور کراچی میں دو دو چیک پوسٹس ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |