ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اپنے وطن واپس لوٹ گئے

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے ایک جامع پلان پی سی بی کے حوالے کردیا گیا


Sports Reporter July 15, 2024
(فوٹو: فائل)

قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن جنوبی افریقہ واپس لوٹ گئے۔

لاہور میں اپنےقیام کےدوران گیری کرسٹن کے ساتھ اظہر محمود اور ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسین گلیسپی نے پی سی بی سربراہ محسن نقوی سے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا تھا جس کی روشنی میں کوچز نے سلیکشن کمیٹی اور پی سی بی کے دوسرے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کےمطابق گیری کرسٹن اور اظہر محمود نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے ایک جامع پلان پی سی بی کے حوالے کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ناقص پرفارمنس؛ ہیڈکوچ نے بھی رپورٹ جمع کروادی! کھلاڑیوں کا مستقبل داؤ پر

کوچز کا مؤقف ہے کہ لڑکوں میں ٹیلنٹ تو ہے لیکن فٹنس کے ساتھ اسکلز میں بہت زیادہ بہتری کی ضرورت ہے۔ماڈرن کرکٹ میں پرفارمنس کے لیے کئی پہلوؤں پر توجہ دینا پڑے گی۔

مزید پڑھیں: "پی سی بی پلئیرز کا مالی قتل عام کرنے کا سوچ رہا ہے"

کوچز نے ملک میں کوالٹی اسپنرز کی کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیاہے،خاص طورپر ٹیسٹ کرکٹ کے لیے نعمان، ساجد اور زاہد سمیت کوئی ایسا اسپنر نہیں جو بیس کھلاڑی آؤٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ کوچز نے نوجوان اسپنرز کی مزید گرومنگ پر لازمی فوکس کرنے کا پلان بنایاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں