عالمی جونیئر اسکوش چیمپئن شپ دفاعی چیمپئن حمزہ خان تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے

دفاعی چیمپئن محمد حمزہ خان سمیت تینوں پاکستانی کھلاڑیوں نےتیسرے راونڈ میں جگہ بنالی


ذبیر نذیر خان July 13, 2024

عالمی جونیئر اسکوش چیمپئن شپ کے دفاعی چیمپئن محمد حمزہ خان سمیت تینوں پاکستانی کھلاڑیوں نےتیسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کے ہیوسٹن میں جاری چیمپئن شپ کے بوائز انڈر19 انفرادی ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے حمزہ خان نے دوسرے راؤنڈ میں مدمقابل اسپین کے سالویہ ریپول اوریول کو آسان مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دے دی۔

سیڈ2 حمزہ نے پہلا گیم 8-11 سے جیتا، دوسرے گیم میں6-11 سے کامیابی پاکر اگلا گیم 3-11 سے فتح پائی اور 64 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

پہلے راونڈ میں حمزہ نے انگلینڈ کے رابرٹس کو مات دی تھی۔

حمزہ خان نے ایونٹ کے ٹاپ سیڈ مصری کھلاڑی محمد ذکریا کو گزشتہ برس آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقدہ فائنل میں 1-3سے ہرا کر پاکستان کو 37 برس عالمی جونیئر ٹائیٹل دلوایا تھا۔

دریں اثنا چیمپئن شپ میں پاکستان کےمحمد حزیفہ ابراہیم نے دوسرے راونڈ میں ارل کونر کو 23 منٹ کے مقابلے میں 0-3 سے ہرادیا جبکہ عنداللہ نواز نے جنوبی افریقا کے کارلسن لوکس کو اسی اسکور سے قابو کرلیا۔

چوتھے پاکستان کھلاڑی محمد عماد پہلے ہی راونڈ میں بھارت کے سوریا باوا سے 0-3 سے مات کھا گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں