صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل کی منظوری دی، جس کے بعد یہ قانون بن گیا


وقاص احمد July 08, 2024
فوٹو فائل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن (ترمیمی) بل 2024 کی منظوری دے دی جس کے بعد اب یہ قانون کی صورت اختیار کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل کی منظوری دی جس کے بعد الیکشن بل ایکٹ کی صورت اختیار کرگیا اور قانونی طور پر نافذ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی سے 28 جون اور سینٹ سے 8 جولائی کو پاس ہوا تھا، اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن ترمیمی بل کی شدید مخالفت اور ایوان سے واک آؤٹ کیا گیا۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد اب نئے قانون کے مطابق الیکشن ٹریبیونلز میں ریٹائرڈ ججز تعینات ہو سکیں گے۔ بل کے تحت چیف الیکشن کمشنر ٹریبونل میں ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کے مجاز ہوں گے، ہائیکورٹ ججز کی ٹریبونل میں تعیناتی پر چیف الیکشن کمشنر ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز سے مشاورت کرنے کے پابند ہوں گے۔

واضح رہے کہ اعلی عدلیہ نے قانون کی جگہ آرڈیننس لانے پر کڑی تنقید کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں