پی سی بی کے تحت پری سیزن فیلڈنگ اور فٹنس کیمپ جاری

بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ ہوم سیریز اور دورہ آسٹریلیا کےلیے پاکستان شاہینز کے تربیتی کیمپ میں شریک 22 کرکٹرز نے ٹریننگ کی


Sports Reporter July 04, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تحت پری سیزن فیلڈنگ اور فٹنس کیمپ نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل پرفارمنس سینٹر پرجاری ہے۔

کیمپ کمانڈنٹ محمد مسرورکی زیرنگرانی بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ ہوم سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان شاہینز کے تربیتی کیمپ میں شریک 22 کرکٹرز نے صبح کے سیشن میں گراونڈ میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

جبکہ شام کے سیشن میں جم میں جسمانی ورزشوں کا اہتمام کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں