خیبرپختونخوا حکومت کا یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان

چاند کے اعلان کے حساب سے یکم محرم الحرام کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی، نوٹی فکیشن


محمد ہارون July 04, 2024
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے نئے اسلامی سال کے پہلے دن یعنی یکم محرم الحرام 1446 ہجری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

صوبائی ایڈسمنٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے یکم محرم کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ چاند کے اعلان کے حساب سے یکم محرم الحرام کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔

عام تعطیل کے تحت تمام صوبائی حکومت کے ماتحت اور نجی کمپنیوں کے دفاتر، تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔

 

فلکیاتی ماہرین نے پاکستان میں محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند 7 جولائی کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے تحت یوم عاشور 17 جولائی کو ہوگا۔

اُدھر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چاند کے حوالے سے اجلاس مولانا عبد الخبیر کی سربراہی میں 6 جولائی کو کوئٹہ میں ہوگا، اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور اور پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔