خيبرپختونخوا ميں شديد گرمی وحبس كے باعث گيسٹرو اور ڈائريا كے كيسز ميں اضافہ

ایک ہفتے كے دوران اسپتالوں میں 25 ہزار 996 مریض رپورٹ


شاہدہ پروین July 03, 2024
(فوٹو : فائل)

خيبرپختونخوا ميں شديد گرمی و حبس كے باعث گيسٹرو و ڈائريا كے كيسز ميں اضافہ ہوگيا۔

صوبے كے مختلف اسپتالوں ميں ایک ہفتے كے دوران 25 ہزار 996 متاثرہ افراد كو رپورٹ كيا گيا جن ميں کئی افراد شديد خونی پيجش ميں بھی مبتلا پائے گئے۔

محكمہ صحت كے ذرائع كا كہنا ہے كہ زيادہ تر گيسٹرو و ڈائريا كے كيسز پشاور، سوات، چارسدہ، ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوئے ہيں جہاں اس وقت شديد گرمی پڑ رہی ہے اور لوڈشيڈنگ بھی عروج پر ہے۔

محكمہ صحت كی صوبے كے مختلف اسپتالوں كی گزشتہ ہفتے كی رپورٹ كے مطابق سب سے زيادہ متاثرہ كيسز پشاور سے سامنے آئے ہيں جہاں اسپتالوں و طبی مراكز ميں 3 ہزار 282 متاثرہ افراد كو علاج كے لئے لايا گيا۔

سوات ميں 2 ہزار 884 كيسز، چارسدہ 1815، ڈی آئی خان میں 1698، صوابی میں 144، دير لوئر میں 128، ملاكنڈ میں 127، باجوڑ میں 120، نوشہرہ میں 1186 اور مردان ميں 1060 متاثرہ افراد كو رپورٹ كيا گيا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں