سابق بھارتی کرکٹر نے بابراعظم کو خود غرض قراردیدیا

جب آپ کا کپتان ہی خودغرض ہو تو ٹیم کا کچھ نہیں ہوسکتا


Sports Desk July 02, 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

بھارت کے سابق کرکٹر پارتھیو پٹیل نے پاکستانی کپتان بابراعظم کو خود غرض کرکٹرقرار دے دیا۔

یوٹیوب ویڈیو میں انھوں نے کہا کہ جب آپ کا کپتان ہی خودغرض ہو تو ٹیم کا کچھ نہیں ہوسکتا، ایک وقت تھا پاکستان ٹیم میں انضمام الحق، شعیب اختر، وقار یونس، وسیم اکرم، محمد یوسف، ثقلین مشتاق جیسے سپر اسٹار ہوا کرتے تھے، اب بابراعظم اور رضوان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کینیڈین لیگ میں محمد رضوان کی زیر قیادت کھیلیں گے

یہ پاکستان کی کمزور ترین ٹیم ہے، یہ ٹی 20 فارمیٹ سے مطابقت ہی نہیں رکھتی، اس دور میں جب 150، 160 کے اسٹرائیک ریٹ کی بات ہوتی ہے، اس کے کھلاڑی 120 میں ہی اٹکے ہوئے ہیں۔

دنیا میں کپتان خود اوپننگ کرنا چاہتے ہیں اور بابراعظم نچلے نمبر پر کھیلنے لگے، جب آپ کا کپتان ہی ایسا ہو تو پھر کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |