ورلڈکپ آئی سی سی کے لیے سونے کی چڑیا

اب ٹیموں کی تعداد بڑھاکر 24 کیے جانے کی باتیں ہورہی ہیں


Sports Desk July 02, 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

ٹی 20 ورلڈ کپ آئی سی سی کے لیے سونے کی چڑیا بن گیا، مزید ٹیموں کو شامل کیے جانے پر بحث جاری ہے۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ حالیہ ایڈیشن میں 20 سائیڈز نے حصہ لیا ،انھیں 4 گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا، اب ٹیموں کی تعداد بڑھاکر 24 کیے جانے کی باتیں ہورہی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ بھارت کو ایک اضافی میچ مل پائے گا۔

براڈ کاسٹرز اس منصوبے کو اپنے لیے منفعت بخش خیال کرتے ہیں، ٹی 20 ورلڈ کپ کو توسیع دینے کے حامی فیفا کے فیصلے کی مثال پیش کرتے ہیں، جس نے 2026 سے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھاکر 48 کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رگبی ورلڈ کپ میں 24 ٹیمیں ایکشن میں نظر آتی ہیں۔

آئی سی سی آفیشل نے ایک کرکٹ ویب سائٹ کو بتایا کہ ہم سردست ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتے، ٹی 20 ورلڈ کپ کا اگلا ایڈیشن 2026 میں بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر منعقد ہونا ہے ، اس میں 20 ٹیمیں ہی شریک ہوں گی، اس کے بعد والے ایڈیشنز سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

2028 میں ایونٹ کی میزبانی ایک بار پھر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے حصے میں آئے گی ، 2030 میں میلہ برطانیہ میں سجایا جائے گا،آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ بھی شریک میزبان ہوں گے۔

امریکا میں حالیہ میچز کی پچز بھی شدید تنقید کی زد میں رہیں جہاں بیٹرز کی بجائے بولرز چھائے رہے، منتظمین کا کہنا ہے کہ ٹرننگ، باؤنسی پچز کھیل کو متوازن بنانے کیلیے مددگار رہیں،یاد رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ مکمل ایونٹ میں کوئی سنچری نہیں بن پائی۔

بھارتی ٹیم نے فائنل میں جنوبی افریقی سائیڈ کو مات دے کر دوسری بار عالمی ٹی 20ٹرافی حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |