پی سی بی گورننگ بورڈ کا 6 جولائی کو اہم اجلاس بجٹ منظور کیا جائے گا

اجلاس کے دوران ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس بھی زیر غور آئے گی


Sports Desk July 01, 2024
(فوٹو: فائل)

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس 6 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق چیئرمین محسن نقوی کے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد یہ گورننگ بورڈ کا پہلا اجلاس ہے جس میں اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

اہم ایجنڈہ بحث 25-2024 کی منظوری ہے تاہم اس کے ساتھ پاکستان میں آئندہ برس شیڈول چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں اور اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن جیسے معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یقین ہو گیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، محسن نقوی

محسن نقوی اب تک کے اپنے اقدامات پر گورننگ بورڈ کو بریفنگ دیں گے، اس موقع پر ان تمام اقدامات کی گورننگ بورڈ کی جانب سے توثیق کا بھی امکان ہے۔

اجلاس کے دوران ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس بھی زیر غور آئے گی، شرکا کو ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |