ٹی20 ورلڈ کپ سری لنکا کی شرمناک کارکردگی پر بڑا استعفیٰ آگیا

سری لنکا کرکٹ کی جانب سے ہیڈکوچ نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا


Sports Desk June 28, 2024
سری لنکا کرکٹ کی جانب سے سلور بورڈ کے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے (فوٹو: کرک انفو)

ورلڈ کپ میں سری لنکا کی شرمناک پرفارمنس کے بعد ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ نے اپنی ذمہ داری سے استعفی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ نے اس استعفیٰ کا سبب ذاتی وجوہات کو قرار دیا ہے، سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سلورووڈ نے کہا کہ انٹرنیشنل کوچ ہونے کی وجہ سے کافی دنوں تک فیملی سے دور رہنا پڑتا ہے۔

میں نے اہل خانہ سے طویل مشاورت کے بعد کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، اب میں اپنا کچھ وقت گھر پر گزاروں گا۔ سری لنکا کرکٹ کی جانب سے سلور بورڈ کے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: دوہرا رویہ! کاغذ پر طاقتور ترین بھارتی ٹیم کیلئے آئرلینڈ کو "پچ" نہ دیکھنے دی گئی

یاد رہے کہ ایک روز پہلے سری لنکن کوچنگ کنسلٹنٹ مہیلا جے وردنے نے بھی ذمہ داری سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے صرف ایک میچ نیدرلینڈز کے خلاف جیتا ،ٹیم سپر8 راؤنڈ کے لیے بھی کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |