سپریم کورٹ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست

سنی اتحاد کونسل کی اپیلوں کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے الزام عائد کیا، پی ٹی آئی کا مؤقف


پی ٹی آئی نے فریق بننے کی درخواست دائر کردی—فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی۔

سپریم کورٹ کے فل کورٹ کے زیر سماعت کیس میں فریق بننے کی درخواست پی ٹی آئی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ سنی اتحاد کونسل کیس میں پی ٹی آئی کو فریق بنایا جائے، سنی اتحاد کونسل کی اپیلوں کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے الزامات لگائے ہیں۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص سیٹوں سے محروم رکھا گیا، الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کردیں۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کیس میں ہمیں فریق بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں