آپریشن عزم استحکام پی ٹی آئی کا قبائل امن جرگہ اور وزیراعلیٰ کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ
قبائلی امن جرگہ 26 جون کو دوپہر تین بجے ہوگا جس میں مشران اور پی ٹی آئی قیادت شرکت کرے گی، بیرسٹر سیف
پاکستان تحریک انصاف نے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے تحفظات پر قبائل امن جرگہ اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی قبائل امن جرگہ کے بعد وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا جائیگا، جس کی تاریخ اور وقت کا تعین جلد کیا جائے گا، کانفرس کا مقصد تمام سیاسی جماعتوں کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا اور اعتماد میں لینا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان پیپلزپارٹی کا آپریشن عزم استحکام کی حمایت کا فیصلہ
بیرسٹر سیف نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے زیر انتظام قبائل امن جرگہ کل بروز بدھ رینگ روڈ حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب تین بجے منعقد ہوگا، جس میں قبائلی مشران سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے۔
مشیر اطلاعات کے مطابق جرگے میں قبائلی آضلاع میں امن امان اور عزم استحکام کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی جائے گی جبکہ جرگے میں قرارداد پاس کی جائیں گی جسے بعدازاں وزیر اعلی خیبر پختون خوا کو پیش کیا جائے گا اور پھر ان قراردادوں کو پارلیمنٹ و خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی پیش کیا جائے گا۔