سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

سینئر جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے قائم مقام چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی سے حلف لیا


ناصر بٹ June 25, 2024
قائم مقام چیف جسٹس شفیع صدیقی سے سینئر جج نعمت اللہ پھلپوٹو نے حلف لیا—فوٹو: ناصر بٹ

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد عدالت عالیہ کے سینئر جج جسٹس محمد شفیع صدیقی نے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری سندھ ہائی کورٹ کے کمیٹی روم میں ہوئی جہاں قائم مقام چیف جسٹس شفیع صدیقی سے سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں قائم مقام چیف جسٹس کے اہل خانہ، سندھ ہائی کورٹ کے ججز، ایڈوکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر، سندھ بار کونسل کے وائس چئیرمین کاشف حنیف، ہائی کورٹ بار کے صدر ریحان عزیز ملک، کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد سینئر جج جسٹس شفیع صدیقی کو قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر کیا گیا ہے اور سپریم جوڈیشل کمیشن کی جانب سے مستقل چیف جسٹس کے نوٹیفکیشن کے اجرا تک جسٹس شفیع صدیقی قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔

قبل ازیں جسٹس عقیل احمد عباسی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے، ان کے ساتھ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد اور بلال حسن نے بھی عدالت عظمیٰ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں