پلیئرز کے معاوضے کم کیے یا روکے تو چھوڑ جائیں گے رمیز راجہ

پی سی بی کے پاس کرکٹرز کو دینے کیلیے بہت کچھ موجود ہے


Sports Desk June 25, 2024
(فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پلیئرز کے معاوضے کم کیے یا روکے تو وہ چھوڑ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر رمیز راجہ نے بابراعظم اور محمد رضوان کی سینٹرل کنٹریکٹس میں مبینہ تنزلی کی رپورٹس پر شدید تنقید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کو ہر صورت معاوضہ دینا چاہیے، ان کا کیریئر بہت ہی محدود ہوتا ہے۔

پی سی بی کے پاس کرکٹرز کو دینے کیلیے بہت کچھ موجود ہے، اگر آپ کام کرنے والوں کے معاوضے میں کمی کریں گے یا تنخواہیں روک لیں گے تو وہ آپ کو چھوڑ کر چلے جائیں گے، پلیئرز کی تنخواہوں میں کمی بیشی سے کھیل کے معیار میں کوئی بہتری نہیں آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |