لوکل گورنمنٹ آرڈیننس سے عوام پرظلم بڑھے گاغنویٰ بھٹو

حکمرانوں کے پاس عوام کیلیے کچھ بھی نہیں،چیئرپرسن پی پی (ش ب) کامرتضیٰ کی برسی پرخطاب


Bearue Rerport September 21, 2012
لاڑکانہ: پی پی (ش ب) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو میر مرتضیٰ بھٹو کی برسی پرخطاب کر رہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹوکی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ حکمراں بھٹوز کی شہادت کے نشے میں دھت ہیں ان کے پاس عوام کیلیے کچھ بھی نہیں۔

اس لیے انھیں بھٹوز کے سہارے کی ضرورت ہے مگر بھٹوز کا سیاسی پیغام ہمارے پاس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میر مرتضیٰ بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ غنویٰ بھٹو نے مزید کہا کہ آج عوام اورحکمرانوں میں بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے ،وہ عوام کی حالت سے ناواقف ہیں اور سمجھتے ہیں کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012ء سے عوام کی حالتیں بہتر ہو جائیں گی مگر حقیقت یہ ہے کہ اس سے عوام پر ظلم بڑھے گا۔

انھوں نے کہا کہ لیاری میں فوج اور پولیس نے بڑی طاقت کا مظاہرہ کیا مگر انھیں ناکام کرنے پر لیاری کے عوام کے صبر کو سلام پیش کرتی ہوں۔ جلسے سے عبدالمجید، سیف اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں غنویٰ بھٹو نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو سمیت دیگر شہدا کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی ضلع لاڑکانہ سے بھی ضلع سیکریٹری کینیڈی مارکیٹ میں شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی 16ویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی کی گئی جس میں ضلع رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |