احسان سوات میں ری ہیبلی ٹیشن مکمل کریں گے

ذیشان ضمیر کو سرجری اور ارشد اقبال کو معائنے کیلیے قطر بھیجا جائے گا


Sports Desk June 17, 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

فاسٹ بولر احسان اللہ سوات میں ری ہیبلی ٹیشن مکمل کریں گے، ذیشان ضمیر کی قطر میں آئندہ ہفتے سرجری ہوگئی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 5 انجرڈ کرکٹرز کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہے۔

یہ کرکٹرز پی سی بی کے میڈیکل پینل کے زیرنگرانی بحالی صحت کیلیے کوشاں ہیں، اس پینل میں پروفیسر رانا دل آویز ندیم، ڈاکٹر ممریز نقشبند اور پروفیسر جاوید اکرم شامل ہیں۔ رائٹ آرم فاسٹ بولر ارشد اقبال کو عید کے بعد ٹخنے کی انجری کے معائنے کیلیے قطر بھیجا جائے گا۔ کہنی کی انجری کے شکار احسان اللہ نے اپنی ابتدائی ری ہیبلی ٹیشن نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کی اور اب وہ اپنے آبائی شہر سوات میں یہ عمل جاری رکھیں گے۔

اس دوران پی سی بی میڈیکل پینل کے منظور شدہ فزیوتھراپسٹ ان کی سپرویڑن کریں گے، ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے دوران کمر کی تکلیف ک ا شکار ہوننے والے محمد وسیم جونیئر عید کے بعد دوبارہ نیشنل اکیڈمی میں ری ہیبلی ٹیشن کا عمل مکمل کریں گے۔

رائٹ ہینڈ اوپننگ بیٹر شوال ذوالفقار کی گذشتہ ماہ اسلام آباد میں کندھے کی سرجری ہوئی، ان کے چند روز قبل ٹانکے کھل چکے جبکہ ڈاکٹرز رواں ماہ ہی ان کی انجری کا مزید معائنہ کریں گے، وہ نیوزی لینڈ کے ٹور میں اس تکلیف کا شکار ہوئی تھیں۔ رائٹ آرم فاسٹ بولر ذیشان ضمیر کی آئندہ ہفتے قطر میں ٹخنے کی سرجری ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |