کراچی میں عید کے تینوں دن موسم گرم رہنے کا امکان

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔


آفتاب خان June 16, 2024
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے کراچی میں عید کے 3 روز کے دوران موسم گرم ومرطوب رہنے کی پیش گوئی کردی۔

شہر قائد میں عیدالاضحیٰ کے 3 روز کے دوران موسم گرم ومرطوب رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عید کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 50 تا 60 فیصد ہونے کے سبب حدت رہے گی، صبح سے دوپہر کے درمیان مغربی اور شام کے وقت سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے دیگر مقامات پر موسم گرم اور شدید گرم رہ سکتا ہے، ضلع تھرپارکر کے چند مقامات پر مطلع جزوی تا مکمل اور بونداباندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں اتوار کو گرم دن ریکارڈ ہوا اور معمول کے درجہ حرارت سے 0.8 ڈگری زیادہ گرمی ریکارڈ ہوئی، پارہ 36.4 ڈگری تک پہنچ گیا تھا، جس کی وجہ بلوچستان کی گرم و مرطوب ہواؤں کا اثر تھا، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد رہا۔

اسی طرح دیہی سندھ کے علاقے جیکب آباد میں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں