بھارت سے شکست کی وجہ ٹیم میں اختلافات قرار

ٹیم کااتحاد کپتان کی ذمہ داری، ورلڈکپ ختم ہوتو کھل کر بات کروں گا ، شاہد آفریدی


Sports Desk June 11, 2024
کچھ پلیئرز ایک دوسرے سے بات تک نہیں کرتے، انھیں گھر بھیج دینا چاہیے، وسیم اکرم (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق اسٹارز نے بھارت سے شکست کی وجہ ٹیم میں اختلافات کو قرار دے دیا۔

بھارت کے خلاف آسان ہدف کے باوجود ٹیم کی شکست شائقین کی طرح سابق اسٹارز کو بھی ہضم نہیں ہورہی، وہ اس کی وجہ ٹیم میں اختلافات کو قرار دیتے ہیں۔

سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کہتے ہیں کہ کپتان سب کو متحد کرتا ہے چاہے کوئی ٹیم کو تباہ کررہا ہو یا اس کو بنارہا ہو، یہ ورلڈکپ ختم ہوجائے پھر میں سب کچھ صاف بتاؤں گا، میری شاہین آفریدی سے رشتہ داری ہے، اگر میں کچھ کہوں گا تو لوگ کہیں گے کہ اپنے داماد کی حمایت کررہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم اپنی غلطیوں پر غور کریں گے، بابراعظم

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے بھی اسی قسم کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں کچھ پلیئرز ایک دوسرے سے بات تک نہیں کرتے، یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے، جس میں آپ اپنے ملک کیلیے کھیلتے ہیں، ایسے کھلاڑیوں کو گھر بیٹھانا چاہیے۔

وسیم اکرم نے بھارت سے میچ کے حوالے سے ٹیم میں مکمل تبدیلیوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رضوان نے بمرا کیخلاف بڑا شاٹ کھیلنے کا فیصلہ غلط کیا تھا، نتیجے ان کی میدان بدری کی صورت سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کو مسلسل دوسری بدترین شکست، بھارت 6 رنز سے کامیاب

وسیم اکرم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ 10 سال سے کرکٹ کھیل رہے ہیں، میں انھیں نہیں سکھاسکتا، رضوان کو گیم کا اندازہ نہیں ہے، اسے معلوم ہونا چاہیے تھا کہ بمرا وکٹ پانے کی کوشش کریگا، عقلمندی کا تقاضا اسے سنبھل کر کھیلنا تھا لیکن رضوان نے بڑا شاٹ لگانے کے چکر میں وکٹ گنوادی۔

دوسری جانب وقار یونس نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا، انھوں نے بھی کہا کہ رضوان کی غلطی بہت مہنگی ثابت ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |