پلیئرز کو فوری اصلاح کے مشورے ملنے لگے

بابر اسپنرز اور اعظم خان پیسرز کے خلاف اپنا کھیل بہتر بنائیں، رمیز راجہ


Sports Desk May 27, 2024
بابر اسپنرز اور اعظم خان پیسرز کے خلاف اپنا کھیل بہتر بنائیں، رمیز راجہ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستانی پلیئرز کو فوری اصلاح کے مشورے ملنے لگے۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں شکست کے بعد سابق کپتان رمیز نے راجہ نے چند پلیئرز کو ان کی کمزوریوں سے آگاہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اعظم خان اسپنرز کو اچھا کھیلتے مگر شارٹ بالز کے خلاف جدوجہد کرتے دکھائی دیتے اور ان کی اس کمزوری سے بڑی ٹیمیں فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی 20: انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی

کپتان بابراعظم کو اسپنرز کو کھیلنے میں مشکل پیش آتی ہے، شاہین شاہ آفریدی اگر گیند کو سوئنگ نہ کرپائیں تو فل ڈلیوری کرتے اور انھیں رنز پڑتے ہیں، انھیں غیرموزوں کنڈیشنز میں لینتھ اور اپنی پیس میں تبدیلی لانی چاہیے، شاداب کا بطور بیٹر کردار سمجھ سے بالاتر جبکہ بولنگ فارم خراب ہے۔

دوسری جانب عامر سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اب وہی کمبی نیشن میدان میں اتارنا چاہیے جس کے ساتھ وہ ورلڈکپ کھیلیں گے، بابراعظم کو بدستور بطور کپتان بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |