ٹی20 ورلڈکپ نائب کپتان نہ مقرر کرنے کا فیصلہ

شاہین کو کپتانی کی کوئی پیشکش نہیں کی، پی سی بی ذرائع


Muhammad Yousuf Anjum May 25, 2024
شاہین کو کپتانی کی کوئی پیشکش نہیں کی، پی سی بی ذرائع (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے نائب کپتان مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی کو نائب کپتان بنانے کی پیشکش نہیں کی، اگر کسی کو نائب کپتان لگانا ہوتا تو قومی اسکواڈ کے ساتھ ہی اعلان کیا جاتا، بابراعظم قومی ٹیم کے بااختیار کپتان ہیں۔

دوسری جانب کئی میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتانی کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں: ''اپنے والد کی گاڑی کی جاپی آپکو دے دونگی! بابراعظم پاکستان کو میچ جتوائیں''

خیال رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شاہین آفریدی کو قیادت سے ہٹاکر بابراعظم دوبارہ کپتان مقرر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |