وزیر اعلیٰ کے پاس خود جاؤں گا اور صوبائی حکومت کی مدد کروں گا گورنر خیبرپختونخوا

وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان دراڑیں نہیں ڈالوں گا بلکہ انہیں قریب لانے کیلیے پُل کا کردار ادا کروں گا، خطاب


Saleh Mughal May 24, 2024
فوٹو: فائل

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی بہتری کیلیے سنی اتحاد کونسل کی حکومت کی مدد کروں گا، وزیراعلیٰ اگر نہیں آتے تو میں خود اُن کے پاس چلا جاؤں گا۔

اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیت اور سماجی کارکن کوثر عباس اور عدنان حیدر کی جانب سے دئیے کے عشائیے میں گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کا کہناتھا کہ غیر سیاسی ہوں سیاسی بات نہیں کرتا، وفاق کا نمائندہ ہوں چایتا ہوں صوبے اور مرکز کے درمیان بہترین رابطہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ آفتاب خان شیرپاؤ، جے یوآئی کے قائدین سے ملاقات کی جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرونگا لا اینڈ آرڈر سمیت معشیت پر ہمارا فوکس ہے، خیبر پختونخواہ کا وکیل بن کر وفاق سے فنڈز لوں گا۔

گورنر نے اعلان کیا کہ صوبے میں سنی اتحاد کونسل کو ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو حق ہے اور میں اُن کی حکومت کی مدد کرونگا۔ گورنر کے پی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سمیت ہر کسی کے لئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میرے پاس نہیں آسکتے تو صوبے کی فلاح وبہبود کے لیے میں انکے پاس چلا جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان دراڑیں نہیں ڈالوں گا بلکہ انہیں قریب لاونگا اور صوبے اور مرکز میں پل کا کردار اد ا کروں گا۔ گورنر کے پی کا مزید کہنا تھاکہ کے پی کے میں لوڈ شیدنگ اور معاشی مسائل پر صوبے کا حصہ وکیل بن کر مرکز سے حاصل کرکے دوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |