پیک شدہ جوسز پر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ

مقامی وکثیرالقومی کمپنیوں کی کونسل نمائندوں کے وفد کی چیئرمین ایف بی آرسے ملاقات


Ehtisham Mufti May 24, 2024
صارفین جوس کے ایک ڈبے پر ٹیکس قیمت کا 42 فیصد ادا کر رہے ہیں، فروٹ جوس کونسل (فوٹو : فائل)

فروٹ جوس کونسل نے پیک شدہ جوسز پر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

فروٹ جوس کونسل نے پیک شدہ جوسز پر20فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، یہ مطالبہ مقامی وکثیرالقومی کمپنیوں کی کونسل کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے چئیرمین ایف بی آر، ممبر پالیسی و سیلزٹیکس سے ملاقات کے دوران کیا۔

کونسل کے نمائندوں نے انکشاف کیا ہے کہ20فیصد ایف ای ڈی عائد ہونے کے نتیجے میں پیک شدہ جوسز کی فروخت میں40فیصد کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے، ایف ای ڈی ختم نہ کی گئی تو مستقبل میں جوس کی فروخت مزید گھٹ جائے گی، جوس کی فروخت میں کمی سے ریونیو آمدنی کا بھی نقصان ہوگا۔

کونسل نے بتایا کہ جوس پر ایف ای ڈی کے علاوہ20فیصد ڈیوٹی18فیصد جنرل سیلز ٹیکس بھی عائد ہے، کونسل کا موقف ہے کہ دیہی معیشت اور فروٹ جوس کی ویلیو چین سے وابستہ مقامی صنعت کو بھی متاثر کر رہا ہے، پیک شدہ جوس انڈسٹری پر 20فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور18فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے سے حکومتی آمدنی بڑھنے کے بجائے کمی ہوئی ہے۔

کونسل کے نمائندوں نے بتایا کہ وفاقی بجٹ2023-24میں میں جوسز پر ایف ای ڈی5فیصد سے بڑھا کر20فیصد کردیا گیا،فروٹ جوس کونسل کا کہنا تھا کہ صارفین جوس کے ایک ڈبے پر بطور ٹیکس قیمت کا 42فیصد ادا کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |