ہاکی فیڈریشن کے ملازمین 55 ماہ کی تنخواہوں سے محروم

صدر اور سیکریٹری ایک ماہ سے آفس سے غائب


Muhammad Yousuf Anjum May 23, 2024
صدر اور سیکریٹری ایک ماہ سے آفس سے غائب (فوٹو: ایکسپریس ویب)

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے پر کھلاڑیوں کی تو سنی گئی ہے مگر ہاکی فیڈریشن کے ملازمین ایک بار پھر رل گئے۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) طارق بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہد 1 ماہ سے آفس سے غائب ہیں، دونوں نے قومی ٹیم کے کیمپ کے بہانے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

ملائیشیا کے شہر ایپو میں ٹیم کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد فیڈریشن حکام اب ٹیم کے ساتھ یورپ جانے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب دونوں حکام کی غیر حاضری سے پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر لاہور میں ویرانیوں کے ڈیرے ڈال لیے ہیں، عید قریب آرہی ہے مگر ہاکی فیدریشن اسٹاف ابھی تک 5 ماہ کی تنخواہ کے منتظر ہیں۔

عید الفطرپر ان ملازمین کو 3، 3 ماہ کے واجبات ضرور ادا کیے گئے، مگر ابھی تک مئی کی تنخواہ سمیت مجموعی طور پر 5، 5 ماہ کی تنخواہ آنا باقی ہے۔

قومی کھیل کی بحالی کا بیڑا اٹھانے والی موجودہ حکومت نے اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل پیش کرنے کھلاڑیوں کی بھر پور سرپرستی کی اور ان پر انعامات کی بارش کرنے کے ساتھ فیڈریشن کو 6 کروڑ کی گرانٹ بھی دے رکھی ہے۔

اذلان شاہ ٹورنامنٹ کی طرح دورہ یورپ کے لیے بھی کیمپ سمیت تمام اخراجات حکومت ہی برداشت کررہی ہے تاہم صدر اور سیکرٹری کے آفس نہ آنے سے ٹیم کو جہاں اب تک دورہ یورپ کے لیے ویزا مسائل کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |