سیمنٹ فیکٹری جعلی سیلز ٹیکس انوائس فراڈ میں ملوث

سیمنٹ فیکٹری نے سیمنٹ سازی میں استعمال کے لیے اسمگل شدہ کوئلے کی خریداری کی، آئی اینڈ آئی ذرائع


Ehtisham Mufti May 21, 2024
سیمنٹ فیکٹری نے سیمنٹ سازی میں استعمال کے لیے اسمگل شدہ کوئلے کی خریداری کی، آئی اینڈ آئی ذرائع ۔فوٹو : فائل

کارروائی کرتے ہوئے ایک معروف سیمنٹ فیکٹری کی جعلی سیلز ٹیکس انوائس فراڈ میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی ہے۔

آئی اینڈ آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمنٹ فیکٹری نے سیمنٹ سازی میں استعمال کے لیے اسمگل شدہ کوئلے کی خریداری کی لیکن اسکی خریداری کو قانونی ظاہر کرنے کے لیے جعلی انوائس کا استعمال کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیمنٹ ساز فیکٹری نے اس فراڈ کے ذریعے 8کروڑ 60لاکھ روپے مالیت کا سیلز ٹیکس چوری کرنے کی کوشش کی تھی تاہم آئی اینڈ آئی حکام نے چھان بین کے بعد چوری شدہ سیلزٹیکس کی وصولیاں کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور سیمنٹ فیکٹری کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |