احتجاج رنگ لے آیا ٹمبر کنسمائمنٹس جاری کرنے کے احکامات جاری

ٹمبر امپورٹرز کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کے بعد محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے احکامات دیے


Ehtisham Mufti May 18, 2024
ٹمبر امپورٹرز کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کے بعد محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے احکامات دیے۔ فوٹو: ویب

کراچی کی بندرگاہ پر درآمد شدہ لکڑی کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس روکے جانے کے خلاف آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی ایک روزہ ہڑتال و احتجاج رنگ لے آیا ہے۔

ٹمبر امپورٹرز کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کے بعد محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے جمعہ کو رکے ہوئے ٹمبر کنسائمنٹس ریلیز کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

جاری کردہ احکامات میں محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے یہ واضح کیا ہے کہ یہ اقدام بندرگاہ پر رکے ہوئے موجودہ ٹمبر کنسائمنٹس کے لیے ون ٹائم جاری کیے گئے ہیں، کیونکہ درآمدی ٹمبر کنسائمنٹس کی امپورٹ پرمٹ کی تاریخ گزرنے کی وجہ سے بائیو سیکورٹی کلیئرنس نہیں ہوسکی تھی، جس کے سبب ٹمبر کے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس روک دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ رکے ہوئے درآمدی ٹمبر کے کنسائمنٹس پر شپنگ لائنز کی جانب سے امپورٹرز کو اضافی ڈیمریج وڈیٹنشن چارجز کی ادائیگیوں کا بوجھ پڑگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |