الیکشن کمیشن کا ملک میں سیاسی جماعتوں کا غیرمعمولی اندراج روکنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کی ایک لاکھ سے کم ووٹ اورکوئی نشست نہ جیتنے پررجسٹریشن منسوخ کرنے کی تجویز


Wajid Hameed June 19, 2014
الیکشن کمیشن قانون میں ترمیم کیلیے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کوسفارشات بھیجے گا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے غیرمعمولی اندراج کو روکنے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کافیصلہ کیا ہے اس ضمن میں قانون میں ترمیم کیلیے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کوسفارشات بھیجی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اعلیٰ عدالتوںکے بعض فیصلوں کے باعث الیکشن کمیشن کوسیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے عمل میںچھان بین کااختیار نہیں محض معمولی کاغذی کارروائی کے ساتھ پیش کی جانے والی دستاویزات کی بنیاد پرچند افرادکے گروہ کو سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹرڈ کرناہوتاہے،اس وقت281سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق نئے قانون میں نئے قانون میںسفارش کی جائیگی کہ جوجماعتیں کم از کم ایک لاکھ ووٹ حاصل نہ کرسکیں اور قومی یاصوبائی اسمبلی کی ایک نشست بھی حاصل نہ کرسکیں ان کی رجسٹریشن ختم کردی جائے۔پاکستان میں اس وقت قومی سطح پر رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد بھارت کی قومی سیاسی جماعتوں سے زیادہ ہے،جس کی آبادی سواارب سے زیادہ ہے۔پاکستان میں چند افراد پر مشتمل جماعتیں بھی خودکوقومی سطح کی جماعتیں قرار دے رہی ہیںاس عمل کوروکنے کے لیے الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کوسفارشات پیش کرنیکافیصلہ کیاہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |