سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھنے والے جج عدلیہ میں مداخلت کے دعوے پر قائم
ججوں کو آزادی حاصل نہیں ہے، ہم جج عزت کے لیے بنتے ہیں، جسٹس طارق محمود جہانگیری
عدلیہ میں مداخلت کے حوالے سے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط بھیجنے والے چھ ججوں میں سے ایک جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ ججوں کو آزادی حاصل نہیں ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پریکٹس ان ہائیکورٹ اینڈ لیگل ایتھکس کے عنوان سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جج بنتے ہیں عزت کے لیے ورنہ ججز کو یہاں کوئی آزادی حاصل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ باقی یہاں وکالت میں بلکل آزادی نہیں ہے، ساری چیزیں ریکارڈ ہورہی ہیں اور ہم قیدی بنے ہوئے ہیں۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ انصاف دینے پر لوگ ہمیں دعائیں دیتے ہیں جس کی وجہ سے عزت باقی ہے۔