انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 278روپے 20پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 279روپے 14پیسے رہی


Ehtisham Mufti May 09, 2024
فوٹو: فائل

جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام کے معاہدے سے قبل ہی نئے وفاقی بجٹ سے متعلق ہدایات اور شرائط دیے جانے، ایکسٹرنل فنانشل گیپ کو پورا کرنے کے لیے سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ پاکستان میں سرمایہ کاری معاہدوں کی توقعات جیسے عوامل کے باعث جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔

حکومت کی عالمی بینک سے 6ارب ڈالر کا مالیاتی پیکیج حاصل کرنے کی سرگرمیاں شروع ہونے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 9پیسے کے اضافے سے 278روپے 20پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3پیسے کی کمی سے 279روپے 11پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |