نیپرا اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور

ایف آئی اے کی بلا وجہ ہراسگی سے بچنے کیلیے رولز تبدیل کیے گئے، نیپرا ذرائع


INP May 06, 2024
ایف آئی اے کی بلا وجہ ہراسگی سے بچنے کیلیے رولز تبدیل کیے گئے، نیپرا ذرائع۔ فوٹو: فائل

نیشنل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے اوور بلنگ پر3سال کی سزا کا بل منظور کر لیا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے بتایاکہ قومی اسمبلی نے ڈسکوز میں اووربلنگ پر قانون سازی کی منظوری دیدی ہے، نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا، ترمیمی شق سے اوور بلنگ اور غلط بلنگ میں ملوث افسروں کو گرفتار کیا جا سکے گا۔

انھوں نے کہا کہ آئندہ اووربلنگ پر کارروائی ایف آئی اے نہیں نیپرا کرے گا، نیپرا ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی بلا وجہ ہراسگی سے بچنے کیلیے رولز تبدیل کیے گئے، ایف آئی اے صرف اووربلنگ میں ملوث افسروں کی نشاندہی کرے گا،گرفتاری کا مجاز نہیں ہو گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |