چیمپئنز ٹرافی بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز

پاکستان کرکٹ بورڈ کو بی سی سی آئی کے جواب کا انتظار


Muhammad Yousuf Anjum May 01, 2024
فوٹو: فائل

سیکورٹی وجوہات کی بنا پر چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی وینیو تک محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیینز ٹرافی کے مجوزہ شیڈول پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا جواب کا انتظار ہے، مجوزہ شیڈول میں بھارت کے میچز راولپنڈی میں رکھے گئے ہیں۔

پی سی بی کے تیار کردہ چیمپینز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول پر آئی سی سی بھارت سمیت دیگر ممالک سے فیڈ بیک لے گا۔ فروری میں طے چیمپینز ٹرافی کے لیے پاکستان نے آئی سی سی کو تین وینیوز کے نام بھجوا رکھے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025؛ ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی

ان میں قذافی سٹئڈیم لاہور، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کی شمولیت پر جولائی میں بات ہوگی

سکیورٹی کی بنا پر بھارتی ٹیم کے میچز ایک شہر راولپنڈی میں کرانے کی تجویز دی ہے تاکہ انہیں زیادہ نقل وحرکت سے بچایا جائے۔ پی سی بی کو بی سی سی آئی کے آئی سی سی کو بھیجے جانیوالے جواب کا انتظار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |