انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا

ایف آئی ایچ نے آئینی پوزیشن واضح کرکے کل تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی


Muhammad Yousuf Anjum April 24, 2024
ایف آئی ایچ نے آئینی پوزیشن واضح کرکے کل تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان میں فیڈریشنز کے دعویدار دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا۔

اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کے رابطے پر سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) رانا مجاہد کی ایف آئی ایچ کی جانب سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ کل تک تمام آئینی شواہد کے ساتھ اپنی پوزیشن سے ایف آئی ایچ کو آگاہ کردیں گے۔

آئین کے تحت طارق بگٹی وزیراعظم کی نامزدگی کے بعد کانگریس سے اعتماد کا ووٹ لے چکے، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پی او اے کے نمائندوں کی موجودگی میں سارا عمل مکمل ہوا، فیدریشن کا دعویدار دوسرا گروپ غلط بیانی کرکے سب کو گمراہ کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: ہالینڈ کے رولنٹ اولٹمنز پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ مقرر

دوسری جانب ایف آئی ایچ نے فیڈریشن کی آئینی پوزیشن واضح کرکے کل تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ رانا مجاہد کے مطابق اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے 5 رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان آج ہوگا، قومی ٹیم کا اعلان 27 اپریل کو کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |