اسلام آباد موٹروے پر پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھا کر فرار ہونے والی خاتون کی ویڈیو سامنے آگئی

قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون ڈرائیور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی تھی


Saleh Mughal April 22, 2024
قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون ڈرائیور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی تھی

اسلام آباد میں ٹول پلازہ پر موٹر وے پولیس سے مزاحمت کرکے فرار ہونے والی خاتون کار سوار کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں اوور اسپیڈنگ پر روکے جانے پر خاتون کو موٹر وے پولیس آفیسر سے بحث کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

آفیسر خاتون کو جرمانہ کے لیے کہتا ہے تو خاتون سامنے کھڑے پولیس اہلکار کو روندتے ہوئے گاڑی دوڑا لے جاتی ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق واقعہ یکم جنوری 2024 کو پیش آیا ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون ڈرائیور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی تھی ۔

[video width="464" height="848" mp4="https://c.express.pk/2024/04/whatsapp-video-2024-04-22-at-5.08.32-pm-1713788201.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |