اوپن مارکیٹ میں چینی 10 روپے کلو مہنگی بحران کا خدشہ

شوگر ملز ایسوسی ایشن کی 15  لاکھ ٹن چینی اضافی قرار دے کر بیرون ملک بھجوانے کی کوشش


Qaiser Sherazi April 22, 2024
(فوٹو: فائل)

اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 10روپے کلو اضافہ ہو گیا۔

اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا ہے، شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی اضافی قرار دے کر بیرون ملک بھجوانے کی اجازت کی کوششوں سے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 10روپے کلو اضافہ ہو گیا ہے۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی نے چینی کی بیرون ملک بھجوانے کی کوششوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے مستقبل قریب میں چینی کا بحران پیدا ہو جائے گا، چینی دوبارہ180 روپے سے200 روپے کلو تک پہنچ جائیگی، ایک ہفتے میں چینی کی پرچون میں قیمت 10روپے بڑھنے سے 160روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔

آہستہ آہستہ چینی کی قیمت میں بڑھوتری مسلسل جاری ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے پر ٹرانسپورٹیشن کے نام پر بھی چینی مہنگی کی جائے گی۔

این این آئی کے مطابق شوگر ملز ایسوایشن (پنجاب زون ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ حقائق درست نہیں کہ چینی کی ایکس مل قیمتیں 145 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو ہو گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں