ہماری عید اس دن ہوگی جس دن کشمیر اور فلسطین آزاد ہوگاحافظ طاہر اشرفی

فلسطین ہمارے دل کے اندر اور ہماری روح ہے، چیئرمین پاکستان علماء کونسل


APP April 06, 2024
فلسطین ہمارے دل کے اندر اور ہماری روح ہے، چیئرمین پاکستان علماء کونسل

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بھرمیں یوم فلسطین منایا جارہا ہے، فلسطین ایک خود مختار ریاست ہے جس کا دارالخلافہ القدس ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزگرینڈ جامعہ مسجد بحریہ ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ آج عالم اسلام کے ساتھ پاکستان میں بھی خطبات جمعہ میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے، پاکستان میں بھی تمام علماء ، خطباء اور مشائخ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور مظلوم فلسطینیوں کیلئے جمعہ کے خطبات میں خصوصی دعائیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی بچوں کو پانی بھی نہیں دیا جارہا جبکہ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عید پر صاحب ثروت خفیہ طریقے سے مستحقین کی مدد کریں،ہماری عید اس دن ہوگی جس دن کشمیر اور فلسطین آزاد ہوگا،فلسطین ہمارے دل کے اندر اور ہماری روح ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر ظلم و ستم ختم ہونا چاہیے، فلسطین ایک خود مختار ریاست اور اس کا دارالخلافہ القدس ہے، خدا کرے کہ اگلہ جمعہ ہم سب مسجد اقصیٰ میں ادا کریں، او آئی سی کو فوری طور پر کوئی ایسا موقف اپنانا چاہیے جس سے اس مسئلے کے حل کی طرف ہم آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہاکہ عید کے بعد بھی پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے امدادی سامان فلسطینیوں بھائیوں کیلئے بھیجا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |