متحدہ عرب امارات نے عثمان خان پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان یو اے ای میں پانچ سال تک کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے


Saleem Khaliq April 05, 2024
فوٹو فائل

متحدہ عرب امارات نے معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان پر پانچ سال ہر قسم کی کرکٹ پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق عثمان خان نے پاکستانی اسکواڈ کے کیمپ میں شامل ہونے پر متحدہ عرب امارات کو سینٹرل کنٹریکٹ ختم کرنے کے لیے نوٹس بھیجا اور بتایا تھا کہ وہ آئندہ سال اماراتی ٹیم کی نمائندگی کے لیے دستیاب نہیں ہوسکتے۔

عثمان خان کے نوٹس پر متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ نے کرکٹر پر پانچ سال کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی۔

مزید پڑھیں: عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کیلئے پیسوں کو چھوڑ دیا

دوسری جانب عثمان خان تمام کشتیاں جلا کر پاکستان آ گئے ہیں اور انہیں پی سی بی نے نیوزی لینڈ سے سیریز، ورلڈکپ میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |